QR CodeQR Code

خاتون سے زیادتی کا معاملہ، طاہر اشرفی نے اسلامی سزائیں نافذ کرنیکا مطالبہ کر دیا

11 Sep 2020 23:48

پی یو سی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پولیس کے تفتیشی نظام اور عدالتی نظام میں اصلاحات کی جائیں، ملک میں اسلامی سزائیں نافذ کی جائیں، فوری ٹرائیل اور فیصلے کے بعد مجرموں کو سرعام کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ دوسرے بھی عبرت پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات دین سے دوری کا نتیجہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ڈی این اے کی رپورٹ کو عدالت شہادت بنا کر فیصلہ دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ موٹروے جیسے کیسز کا ٹرائل اڑتالیس گھنٹے میں مکمل کرکے شریعت اسلامی کے مطابق جائے وقوعہ پر مجرمان کو سنگسار اور کوڑے مارنے کی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران ملک میں اسلامی سزائیں نافذ کریں تو جرائم ختم ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، پولیس کا تفتیشی نظام بھی ناقص ہے، پولیس کے تفتیشی افسر اس انداز میں چالان تیار کرتے ہیں کہ ملزم عدالتوں سے باعزت بری ہو جاتے ہیں۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ مجرموں کے ذہن میں یہ بات بھی ہوتی ہے کہ ہم پولیس کو خرید لیں گے، اچھا وکیل کرکے بچ جائیں گے اور جب یہ مجرم بچ جاتے ہیں تو ان کو مزید حوصلہ ملتا ہے اور جرائم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے تفتیشی نظام اور عدالتی نظام میں اصلاحات کی جائیں، ملک میں اسلامی سزائیں نافذ کی جائیں اور فوری ٹرائیل اور فیصلے کے بعد مجرموں کو سرعام کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ دوسرے بھی عبرت پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات دین سے دوری کا نتیجہ ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 885701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885701/خاتون-سے-زیادتی-کا-معاملہ-طاہر-اشرفی-نے-اسلامی-سزائیں-نافذ-کرنیکا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org