QR CodeQR Code

بین الاقوامی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

12 Sep 2020 00:39

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1320روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1944 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98165 روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1320روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔


خبر کا کوڈ: 885710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885710/بین-الاقوامی-ومقامی-مارکیٹ-میں-سونے-کی-قیمت-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org