QR CodeQR Code

عرب لیگ میں اسرائیل مخالف فلسطینی قرارداد مسترد

غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستیوں کا مقصد امتِ مسلمہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینا ہے، اسمعیل ہنیہ

12 Sep 2020 01:22

لبنانی اخبار النشرہ کیمطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات نے لبنان کی اہم شخصیات کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کیجانب سے اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کی مذمت نہ کئے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کی مذمت پر مبنی فلسطینی قرارداد کو مسترد کر دیئے جانیکا عرب لیگ کا اقدام صرف اور صرف غاصب صیہونی رژیم کے فائدے میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ نے اپنی گفتگو میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ مسلم ممالک کی جانب سے دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کے انتہائی خطرناک نتائج کے حوالے سے امتِ مسلمہ کو متنبہ کیا ہے۔ لبنان کے دورے پر بیروت میں موجود اسمعیل ہنیہ نے لبنانی اہم شخصیات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کی جانب سے اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کی مذمت نہ کئے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کی مذمت پر مبنی فلسطینی قرارداد کو مسترد کر دیئے جانے کا عرب لیگ کا اقدام صرف اور صرف غاصب صیہونی رژیم کے فائدے میں ہے۔

حماس کے سیکرٹری سیاسیات نے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ مسلم ممالک کی جانب سے دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کے اقدامات کو امتِ مسلمہ اور اس کے حقوق پر براہ راست حملہ قرار دیا اور متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد امتِ مسلمہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینا ہے۔ لبنانی اخبار النشرہ کے مطابق انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فلسطین پوری امت کا مسئلہ ہے جبکہ مسئلۂ قدس تمام عرب و اسلامی امت کو متحد کرنے کے لئے کافی ہے۔ اسمعیل ہنیہ نے فلسطینی امنگوں کی حمایت میں مسلم علماء کے مرکزی کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد صرف اور صرف فوجی میدان میں ہی منحصر نہیں بلکہ اس میں بصیرت اور بیداری کا میدان بھی شامل ہے جس کے اندر علماء کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 885711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885711/غاصب-صیہونی-رژیم-کیساتھ-دوستیوں-کا-مقصد-امت-مسلمہ-کو-گھٹنے-ٹیکنے-پر-مجبور-کر-دینا-ہے-اسمعیل-ہنیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org