QR CodeQR Code

ٹرمپ کا بحرین اسرائیل معاہدے کا اعلان

12 Sep 2020 08:18

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل بحرین معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دے دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ بحرین گزشتہ 30 روز میں اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے والا دوسرا ملک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل بحرین معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بحرین گزشتہ 30 روز میں اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے والا دوسرا ملک ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدہ پر اتفاق کیا ہے۔ دریں اثناء تینوں ملکوں (امریکا، اسرائیل اور بحرین) کا جو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اس کے مطابق بحرین کے شاہ نے امریکی صدر ٹرمپ کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ 15ستمبر کو وائٹ ہائوس میں ہونے والے تاریخی تقریب میں شرکت کرین گے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی معاہدے پر دستخط کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 885733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885733/ٹرمپ-کا-بحرین-اسرائیل-معاہدے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org