QR CodeQR Code

سی پیک منصوبوں پر 7 ممالک متفق

12 Sep 2020 08:26

ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کٹھن حالات و مشکلات کے باوجود ہم نے ایس سی او میں نفع مند اشتراک عمل جاری رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خاصی بحث کے بعد چین کا نقطہ نظر تسلیم کیا گیا اور نہ چاہتے ہوئے بھی بھارت بالآخر مان گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماسکو میں (شنگھائی تعاون تنظیم) ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کٹھن حالات و مشکلات کے باوجود ہم نے ایس سی او میں نفع مند اشتراک عمل جاری رکھا ہے، عالمی امن و سلامتی اور عالمی ترقی بڑھانے میں اقوام متحدہ کا مرکزی کردار ناگزیر ہے، ترقی، معاشی نشوونما، غربت کے خاتمے اور عوام کے سماجی معیار کی بہتری کے اہداف کے حصول کے لیے دیرینہ تنازعات کا پرامن حل ہونا چاہیئے، افغان مہاجرین کی عزت و وقار کے ساتھ اپنے گھروں کو واپسی بھی امن مذاکرات کا لازمی حصہ ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 885735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885735/سی-پیک-منصوبوں-پر-7-ممالک-متفق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org