QR CodeQR Code

آرمی چیف سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل میکنزی کی ملاقات

12 Sep 2020 09:01

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں کمانڈرز نے جیو اسٹریٹجک صورت حال، علاقائی سکیورٹی معاملات، پاک امریکا فوجی تعاون، افغان امن عمل اور کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی، دوران ملاقات علاقائی سکیورٹی صورت حال اور پاک امریکا فوجی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دونوں کمانڈرز نے جیو اسٹریٹجک صورت حال، علاقائی سکیورٹی معاملات، پاک امریکا فوجی تعاون، افغان امن عمل اور کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کی۔


خبر کا کوڈ: 885738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885738/ا-رمی-چیف-سے-امریکی-سینٹکام-کمانڈر-جنرل-میکنزی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org