0
Saturday 12 Sep 2020 09:02

کراچی میں 3 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

کراچی میں 3 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ہجرت کالونی میں عمارت میں آگ لگ گئی، چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں تین منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ سے جھلس کر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں دو خواتین، ایک بچی اور ایک شخص شامل ہے۔ واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے، اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جان بچانے کیلئے ایک شخص تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر زخمی بھی ہوا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 885740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش