0
Saturday 12 Sep 2020 11:27

کانگریس پارٹی میں تطہیر، کئی اہم لیڈر عہدوں سے فارغ

کانگریس پارٹی میں تطہیر، کئی اہم لیڈر عہدوں سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی میں ایک بڑے تطہیر کے دوران پارٹی صدر سونیا گاندھی نے غلام نبی آزاد، موتی لال ووہرا، امبیکا سونی اور ملک ارجن کھرگے کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹریوں کے عہدوں سے فارغ کیا اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کو سرنو تشکیل دے کر پی چدمبرم، رندیپ سورج والا، طارق انور اور جتندر سنگھ کو بطور ممبران نامزد کیا۔ سونیا گاندھی نے لیوزی نوفیلیریو کو آل انڈیا کانگریس جنرل سیکریٹری کے عہدے سے ہٹایا اور ایک خصوصی کمیٹی کو تشکیل دیا جو انہیں تنظیمی معاملات میں تعاون دے گی۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی، پارٹی کی اعلیٰ سطح کے فیصلے لینے والی باڈی، میں فلیرو، ووہرا، ادھیررنجن چودھری اور تمرادواج ساہو کو تبدیل کیا جائے گا۔ چھ رکنی خصوصی کمیٹی میں اے کے انٹونی، احمد پٹیل، امبیکا سونی، کے سی وینوگوپال، مکل واسنک اور رندیپ سورج والا سونیا گاندھی کی تنظیمی معاملات میں اعانت کریں گے۔ سورج والا کو کانگریس کا انچارج جنرل سیکریٹری کرناٹک بھی بنایا گیا ہے۔ غلام نبی آزاد اور شرما کانگریس ورکنگ کمیٹی کے باضابطہ ممبران ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 885754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش