QR CodeQR Code

فلسطینی اتھارٹی نے بحرین سے احتجاجاً مندوب واپس بلا لیا

12 Sep 2020 10:49

فلسطینی اتھارٹی نے بحرین کے اقدام کو مقبوضہ بیت المقدس، مسجدِ اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین سے غداری قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے اعلان کی فلسطینی اتھارٹی نے مذمت کرتے ہوئے بحرین سے احتجاجاً اپنا مندوب واپس بلا لیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے بحرین کے اقدام کو مقبوضہ بیت المقدس، مسجدِ اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین سے غداری قرار دیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل صائب اریقات نے کہا ہے کہ امارات کی طرح بحرین بھی فلسطینی عوام کے حقوق کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم پر قربان کر رہا ہے۔ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے اعلان پر بھی فلسطین نے سخت ردِعمل ظاہر کیا تھا تاہم عرب لیگ نے امارات کی مذمت سے متعلق فلسطینی قرارداد منظور نہیں کی تھی۔ واضح رہے کہ بحرین کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی طرح اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے، دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق معاہدے پر باضابطہ دستخط منگل کو کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور اسرائیل کے وزیرِاعظم بنجامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کی جس کے بعد ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ بحرین اور اسرائیل بھی امن ڈیل کے لیے متفق ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 885758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885758/فلسطینی-اتھارٹی-نے-بحرین-سے-احتجاجا-مندوب-واپس-بلا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org