0
Saturday 12 Sep 2020 11:15

پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا

پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا
لاہور میں موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کے واقعے کے بعد بالآخر پنجاب پولیس کو ہوش آگیا۔ آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس کے بعد پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آئی جی انعام غنی نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) اور پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کی مشترکہ ٹیموں کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی اور گشت کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ اور ڈی آئی جی ایس پی یو نے مراسلہ جاری کرکے ٹیموں کو سکیورٹی ہدایات جاری کر دیں۔

ہدایات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایس پی یو اور پی ایچ پی کے250 اہلکار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر پٹرولنگ اور سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔ ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیمیں تین شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اور ڈی آئی جی ایس پی یو بلال صدیق کمیانہ نے جائے واردات کا دورہ کرکے ہدایات جاری کیں۔
خبر کا کوڈ : 885775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش