0
Saturday 12 Sep 2020 11:39

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے بچی جاں بحق

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے بچی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری میں ایک کمسن بچی جاں بحق اور اس کی بڑی بہن، بھائی، نانا اور ایک شہری زخمی ہو گے۔ پونچھ ڈویژن میں پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) راشد نعیم خان نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل ہجیرہ میں بٹال سیکٹر میں بھارتی فورسز نے لگاتار دوسرے دن بھی شدید گولہ باری کی جس سے نہ صرف جانی بلکہ املاک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے تبایا کہ بھارتی فورسز کی گولہ باری سے گاؤں درہ شیر خان کے ایک مکان کے رہائشی 80 سالہ موتیان بی بی اور ان کا پوتا 17 سالہ اقرار الحق اور 11 سالہ اقرا زخمی ہوئے ہیں۔ راشد نعیم نے بتایا کہ موتیان بی بی اور اقرار الحق کو راولاکوٹ میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اقرا کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں راولپنڈی کے ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اقرا ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں جبکہ دو دیگر متاثرہ افراد کی حالت بھی بہتر بتائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی خان نے بتایا کہ بٹال سیکٹر کے گاؤں سہررا میں ایک اور شہری محمد اسد زخمی ہوا۔ راشد نعیم کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی گولہ باری سے دارا شیر خان گاؤں میں محمد یٰسین زخمی اور ایک مکان جزوی طور پر تباہ ہوگیا جبکہ ضلع کوٹلی کے گوئی برموچ گاؤں میں 6 مکانات اور ایک مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 885790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش