QR CodeQR Code

گورنر پنجاب نے بھارت میں مسلمان نوجوان کا بازو کاٹنے کی تصویر شیئر کر دی

12 Sep 2020 12:56

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ آر ایس ایس کے دہشتگردوں نے مسلمان دشمنی کی انتہاء کر دی، بازو پر 786 لکھا دیکھ کر آر ایس ایس نے نوجوان کا بازو کاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات اقوام متحدہ اور او آئی سی کے منہ پر طمانچہ ہیں، مظالم کا تماشہ دیکھنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کر یگی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارت میں مسلمان نوجوان کا بازو کاٹنے کی تصویر شیئر کر دی۔ گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ مودی نے مسلمانوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ آر ایس ایس کے دہشتگردوں نے مسلمان دشمنی کی انتہاء کر دی، بازو پر 786 لکھا دیکھ کر آر ایس ایس نے نوجوان کا بازو کاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات اقوام متحدہ اور او آئی سی کے منہ پر طمانچہ ہیں، مظالم کا تماشہ دیکھنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کر یگی۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ خدا کے لیے دنیا مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کا نوٹس لے، بھارت مسلمانوں کیلئے موت کی وادی بن رہا ہے، بھارت میں آر ایس ایس کی حکمرانی اور مر ضی چل رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے سوال اٹھایا کہ انسانی حقوق کی بات کرنیوالی عالمی تنظیمیں کہاں ہیں؟


خبر کا کوڈ: 885805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885805/گورنر-پنجاب-نے-بھارت-میں-مسلمان-نوجوان-کا-بازو-کاٹنے-کی-تصویر-شیئر-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org