0
Saturday 12 Sep 2020 14:52

صوابی، بھائی نے اپنے خواجہ سرا بھائی کو قتل کر دیا

صوابی، بھائی نے اپنے خواجہ سرا بھائی کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک خواجہ سرا کو اس کے چھوٹے بھائی نے گولی مار کر قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق سعد خان جو صوابی شہر سے تعلق رکھتے ہیں راولپنڈی اور اسلام آباد گئے تھے، جہاں انہوں نے متعدد ڈانس پارٹیز میں شرکت کی تھی۔ ان کے اہلخانہ رقص کے مخالف تھے اور ان کے بھائی نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔ خواجہ سرا شخص کا 13 سالہ بھائی محمد حماد جب گھر واپس آیا تو سعد کے ساتھ اس معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے بندوق اٹھائی اور سعد کو گولی ماردی۔ ایس ایچ او فاروق خان نے بتایا کہ مقتول خواجہ سرا کے ایک اور بھائی میر سلطان نے محمد حماد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل نے واقعے کا نوٹس لیا اور ضلعی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ قاتل کو گرفتار کریں اور صوابی میں دیگر خواجہ سراؤں کو مناسب سکیورٹی فراہم کریں۔

ضلعی پولیس افسر عمران شاہد نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن بنارس خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور وہ خود تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے شاہ منصور کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ ایس پی بنارس خان نے بعدازاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس نے محمد حماد کو گرفتار کر کے قتل میں استعمال ہونے والی پستول بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نہیں تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 885828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش