0
Saturday 12 Sep 2020 17:02

مرتضیٰ وہاب کی پرائمری اسکول کھولنےکی مخالفت

مرتضیٰ وہاب کی پرائمری اسکول کھولنےکی مخالفت
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بطور والد پرائمری اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے ہفتے کو اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ بطور والد سندھ کے محکمہ تعلیم اور وفاقی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اسکولوں کو کھولنے خصوصاََ پرائمری اسکول کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے اور طالبعلم ایس او پیز کی صحیح انداز میں پاسداری نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ 7 ستمبر کو وفاق کی جانب سے صوبے سے مشاورت کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار 15 ستمبر سے کھول دیئے جائیں گے، پرائمری اسکولوں کو 30 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش