0
Saturday 12 Sep 2020 20:11

کراچی: داماد کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل

کراچی: داماد کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد میں ایک شخص کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن شہلا قریشی کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین، ماں اور بیٹی تھیں، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے مطابق داماد نے گھر میں گھس کر بیوی اور ساس پر فائرنگ کی، دونوں خواتین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔ شہلا قریشی نے مزید کہا کہ جاں بحق لڑکی کی 2 سال قبل ملزم حمزہ سے شادی ہوئی تھی، جو ناراض ہوکر ماں کے گھر رہ رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 885888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش