QR CodeQR Code

کراچی: داماد کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل

12 Sep 2020 20:11

ایس پی بلدیہ ٹاؤن شہلا قریشی کے مطابق جاں بحق لڑکی کی 2 سال قبل ملزم حمزہ سے شادی ہوئی تھی، جو ناراض ہوکر ماں کے گھر رہ رہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد میں ایک شخص کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن شہلا قریشی کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین، ماں اور بیٹی تھیں، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے مطابق داماد نے گھر میں گھس کر بیوی اور ساس پر فائرنگ کی، دونوں خواتین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔ شہلا قریشی نے مزید کہا کہ جاں بحق لڑکی کی 2 سال قبل ملزم حمزہ سے شادی ہوئی تھی، جو ناراض ہوکر ماں کے گھر رہ رہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 885888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885888/کراچی-داماد-کی-فائرنگ-سے-بیوی-اور-ساس-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org