0
Saturday 12 Sep 2020 21:02

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ گریڈ 20 کے دو آفیسرز اور گریڈ 19 کے 7 سیکرٹریز کو تبدیل کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ بیس کے گلگت بلتستان بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر راشد علی کو محکمہ تعلیم و سپیشل ایجوکیشن کا سیکرٹری تعینات کیا گیا۔ گریڈ 20 کے سیکرٹری سید اختر حسین رضوی کو محکمہ تعلیم سے محکمہ لوکل گورنمنٹ بھیج دیا گیا۔ گریڈ 19 کے ایس اینڈ جی ڈی میں پوسٹنگ کے منتظر سبطین احمد کو محکمہ زراعت، لائیو سٹاک و ماہی پروری، مومن جان کو سیکرٹری ٹو گورنر سے محکمہ خوراک، طارق حسین کو محکمہ بلدیات سے جیل خانہ جات میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکرٹری محمد علی رندھاوا کو جی بی بورڈ آف ریونیو کے ممبر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری نجیب عالم کو محکمہ تعلیم سے محکمہ زراعت اور ایڈیشنل دلدار احمد کا واٹر اینڈ پاور سے محکمہ تعلیم میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش