0
Saturday 12 Sep 2020 22:30

مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ 1698 کورونا کیسز ظاہر، متاثرین کی تعداد 52410

مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ 1698 کورونا کیسز ظاہر، متاثرین کی تعداد 52410
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کے روز کورونا متاثرین کے 1698 کیس سامنے آگئے جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔ ان میں 135 غیر ریاستی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح یہاں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد کی مجموعی تعداد 52410 تک پہنچ گئی ہے۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں سے 860 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 838 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سرینگر ضلع میں آج 255، بارہمولہ میں 82، پلوامہ میں 50، بڈگام میں 123، اننت ناگ میں 45، بانڈی پورہ میں 82، کپوارہ میں 108، کولگام میں 10، شوپیان میں 60 اور گاندربل ضلع میں 45 کیس سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق جموں ضلع میں 250 کورونا کیس سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 885899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش