0
Saturday 12 Sep 2020 22:30

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 97570 نئے کیسز، 1201 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 97570 نئے کیسز، 1201 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی یومیہ بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 97570 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں 81 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے ساتھ صحتمند افراد ہونے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3624197 ہوگئی ہے۔

اس دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 97570 کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4659945 ہوگئی ہے۔ شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیس زائد ہونے سے ایکٹیو کیس 14836 سے بڑھ کر 958336 ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1201 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 77472 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹیو کیسوں کی شرح 20.56 فیصد ،شفایابی کی شرح 77.77 فیصد اور اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 885900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش