0
Saturday 12 Sep 2020 23:44

تمام مسلمان ممالک گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملک کا مکمل بائیکاٹ کریں، عمران مصطفی کھوکھر 

تمام مسلمان ممالک گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملک کا مکمل بائیکاٹ کریں، عمران مصطفی کھوکھر 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام ولی محمد مسجد چوک بازار سے تحفظ ناموس رسالت(ص) عظمت صحابہ و اہلبیت ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب پاکستان سنی تحریک ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی، ڈویڑنل صدر خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی، ضلعی رہنما پاکستان سنی تحریک عامر علی وینس قادری، اقبال یوسف، محمد اشرف، علامہ عمران سلطانی، چوہدری عثمان رفیق، محمد اسلم، خواجہ محمد صدیق، قاری منظور نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ مقدس ہستیوں کا احترام کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، اہل یورپ کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ اگر وہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں تو مقدس ہستیوں کے احترام کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی، بہت مقدس ہستیوں کا احترام آزادی اظہار رائے کے خلاف نہیں ہے، مہذب معاشروں میں ہمیشہ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کیا جاتا ہے، اہل یورپ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر کے اپنے آپ کو کسی طور پر مہذب نہیں کہہ سکتے، گستاخانہ خاکوں کو پہلے بھی مسلمانوں نے برداشت نہیں کیا تھا اور آئندہ بھی اس طرح کی کوئی حرکت قبول نہیں کی جائے گی، گستاخانہ خاکے جس ملک میں شائع کیے گئے اس ملک کا پوری دنیا کے مسلمان معاشی بائیکاٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے مقدس ہستیوں کے احترام کے قانون کے لیے بات کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے وطن عزیز پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا اس ملک میں بھی مقدس ہستیوں کے احترام کے لیے موثر قانون موجود نہیں ہے، صحابہ کرام علیہم الرضوان اور اہل بیت اطہار کی عظمت کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے، حکومت ایسے شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے جو پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں ہمیشہ امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے، امن اور بھائی چارے کے قیام کے لیے حکومت وقت کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں مقدس ہستیوں صحابہ کرام علیہم الرضوان اور اہل بیت اطہار کی شان و عظمت کے تحفظ کے لیے موثر قانون سازی کی جائے، ریلی سے زاہد بلال قریشی، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، عامرعلی وینس قادری، سید کاشف شاہ، سید اسماعیل شاہ، خلیفہ عبدالقیوم قریشی، اویس عطاری، معین قادری، علامہ طاہر فیضی، علامہ ریاض نظامی، انیس قریشی، سعید لطفی و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 885911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش