QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، بزم حسین (ع) کے زیراہتمام جاری عشرہ زینبیہ اختتام پذیر

13 Sep 2020 00:00

بزم حسین کے زیراہتمام ہر سال 14 محرم الحرام سے 24 محرم الحرام تک جامع مسجد لاٹو فقیر میں مجالس اور عزاداری سید الشہداء پہ مشتمل عشرہ زینبیہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ رواں برس عشرہ زینبیہ کی مجالس سے خطیب صابر حسین توحیدی نے خطاب کیا۔ صابر عباس توحیدی کا تعلق پنڈی بھٹیاں سے ہے اور مدرستہ القائم کے پرنسپل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بزم حسین (ع) کے زیر اہتمام جامع مسجد لاٹو فقیر میں جاری ’’عشرہ زینبیہ‘‘ پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ بزم حسین کے زیراہتمام ہر سال 14 محرم الحرام سے 24 محرم الحرام تک جامع مسجد لاٹو فقیر میں مجالس اور عزاداری سید الشہداء پہ مشتمل عشرہ زینبیہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ رواں برس عشرہ زینبیہ کی مجالس سے خطیب صابر حسین توحیدی نے خطاب کیا۔ صابر عباس توحیدی کا تعلق پنڈی بھٹیاں سے ہے اور مدرستہ القائم کے پرنسپل ہیں۔ دس روزہ مجالس میں صابر عباس توحیدی نے واقعہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پہ روشنی ڈالی اور مصائب سیدہ زینب (س) بیان فرمائے۔ انہوں نے توحید، رسالت، اخلاق حسنہ پہ سیر حاصل گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں ضرورت اس امر کی ہے کہ منبر حسینی سے مثبت اور اتحاد پہ مبنی پیغام دیا جائے اور غیر ذمہ دار، غیر عالم پیشہ ور افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ دس روزہ مجالس میں اہل تشیع کے ساتھ ساتھ اہل سنت افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عشرہ کی آخری مجلس میں علامہ صابر عباس نے شہادت امام حسین (ع) کے واقعات بیان کیے، بعداز مجلس معروف نوحہ خواں سنگتوں نے نوحہ خوانی کی اور ذکر مصائب محمد و آل محمد بیان کیئے۔ اس موقع پہ نیاز و لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بزم حسین (ع) مقامی انجمن ہے جو کہ عزاداری کے اجتماعات کا انعقاد کرتی ہے۔ عشرہ زینبیہ کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، جس کا برملا اظہار مجالس میں بھی خصوصی طور پر کیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 885918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885918/ڈی-ا-ئی-خان-بزم-حسین-ع-کے-زیراہتمام-جاری-عشرہ-زینبیہ-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org