0
Sunday 13 Sep 2020 00:00

ضلع مظفرگڑھ کا ایک اور نوجوان عنصر عباس خان بارہ محرم سے لاپتہ، اہلخانہ پریشان 

ضلع مظفرگڑھ کا ایک اور نوجوان عنصر عباس خان بارہ محرم سے لاپتہ، اہلخانہ پریشان 
اسلام ٹائمز۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا رہائشی عنصر عباس خان بارہ محرم الحرام سے بہاولپور سے لاپتہ ہے، جن کا تاحال پتہ نہیں ہے جبکہ دوسری جانب اہلخانہ بھی سخت پریشان ہیں، عنصر عباس خان سے آخری مرتبہ 30 اگست کو رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد اُن کے موبائل فون بھی بند ہیں، عنصر عباس خان اکائونٹنگ کا طالبعلم تھا، بعدازاں وہ قم المقدسہ میں دینی تعلیم کے لیے عازم سفر ہوا، گذشتہ کئی سالوں سے قم المقدسہ میں زیر تعلیم تھا، عنصر عباس خان زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا سیکرٹری فنانس بھی رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش