QR CodeQR Code

ضلع مظفرگڑھ کا ایک اور نوجوان عنصر عباس خان بارہ محرم سے لاپتہ، اہلخانہ پریشان 

13 Sep 2020 00:00

عنصر عباس خان سے آخری مرتبہ 30 اگست کو رابطہ ہوا تھا، جسکے بعد اُنکے موبائل فون بھی بند ہیں، عنصر عباس خان اکائونٹنگ کا طالبعلم تھا، بعدازاں وہ قم المقدسہ میں دینی تعلیم کیلئے عازم سفر ہوا، گذشتہ کئی سالوں سے قم المقدسہ میں زیر تعلیم تھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا رہائشی عنصر عباس خان بارہ محرم الحرام سے بہاولپور سے لاپتہ ہے، جن کا تاحال پتہ نہیں ہے جبکہ دوسری جانب اہلخانہ بھی سخت پریشان ہیں، عنصر عباس خان سے آخری مرتبہ 30 اگست کو رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد اُن کے موبائل فون بھی بند ہیں، عنصر عباس خان اکائونٹنگ کا طالبعلم تھا، بعدازاں وہ قم المقدسہ میں دینی تعلیم کے لیے عازم سفر ہوا، گذشتہ کئی سالوں سے قم المقدسہ میں زیر تعلیم تھا، عنصر عباس خان زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا سیکرٹری فنانس بھی رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 885920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885920/ضلع-مظفرگڑھ-کا-ایک-اور-نوجوان-عنصر-عباس-خان-بارہ-محرم-سے-لاپتہ-اہلخانہ-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org