QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا، اسکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم

12 Sep 2020 23:45

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیوں کو اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی، 6 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں، جو اسکولوں میں آگاہی مہم، اساتذہ اور طلباء میں کورونا کے علامات سے متعلق رپورٹ مرتب کریں گی۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیوں کو اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی، 6 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہوں گے۔

 
کمیٹی کے دیگر ارکان میں سینئر پرنسپل، ایس ڈی ای اوز، اے ایس ڈی ای اوز، چیئرمین پیرنٹ ٹیچر کونسل اورمحکمہ صحت کا نمائندہ شامل ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی اسکولوں میں ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونے، پانی اور صابن کی دستیابی سمیت تمام امور کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی ہر سات دنوں کے بعد اسکولوں کے حوالے سے رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کرے گی، جبکہ صوبے بھر کے اسکولوں میں کورونا کی مانیٹرنگ ایجوکیشن مانیٹرننگ اتھارٹی کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 885923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885923/خیبرپختونخوا-اسکولوں-میں-ایس-او-پیز-پر-عملدرآمد-کو-یقینی-بنانے-کیلئے-مانیٹرنگ-کمیٹیاں-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org