QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سکیورٹی اہلکار شہید

13 Sep 2020 00:30

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ساجد شہید ہو گیا جبکہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ساجد شہید ہو گیا جبکہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ 31 اگست کو بھی جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 885924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885924/شمالی-وزیرستان-سڑک-کنارے-ریموٹ-کنٹرول-بم-دھماکہ-سکیورٹی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org