0
Sunday 13 Sep 2020 00:30

شمالی وزیرستان، سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان، سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ساجد شہید ہو گیا جبکہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ 31 اگست کو بھی جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 885924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش