1
Sunday 13 Sep 2020 00:43
امارات و بحرین کیجانب سے اسرائیل کیساتھ دوستی معاہدے

اسرائیل کیساتھ ہونیوالے دوستی معاہدے اسکے قابض رژیم ہونے کو بدل نہیں سکتے، ایمنسی انٹرنیشنل

اسرائیل کیساتھ ہونیوالے دوستی معاہدے اسکے قابض رژیم ہونے کو بدل نہیں سکتے، ایمنسی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ بحرین کی جانب سے استوار کئے جانے والے دوستانہ تعلقات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں لکھا گیا ہے کہ اسرائیل و فلسطین کے حوالے سے طے پانے والے ہر امن عمل میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کا خاتمہ شامل ہونا چاہئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہر امن عمل میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا خاتمہ، عدالت کی برقراری اور جرائم کا نشانہ بننے والوں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق معاوضے کی ادائیگی بھی شامل ہونا چاہئے۔

عرب ای مجلے الخلیج الجدید کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کوئی سفارتی معاہدہ، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی طرف سے طے شدہ اسرائیلی ذمہ داریوں کو بدل نہیں سکتا اور نہ ہی فلسطینیوں کو بین الاقوامی قوانین کی طرف سے طے شدہ ان کے حقوق سے محروم کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں غاصب صیہونی رژیم اور بحرین کے درمیان دوستانہ تعلقات کی استواری کا اعلان کر دیا تھا جبکہ بحرینی سرکاری خبررساں ایجنسی "بنا" نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بحرینی شاہ حمد بن عیسی نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں منامہ-تل ابیب دوستانہ تعلقات پر اتفاق کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش