QR CodeQR Code

خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، سپل ویز کھول دیئے گئے

12 Sep 2020 23:55

خانپور ڈیم کے کھولے جانے والے سپل ویز سے 6600 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ سپل ویز کھولنے سے قبل پانی کی گذرگاہوں کی مساجد اور ضلع ہری پور، اٹک اور راولپنڈی کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد سپل ویز کھول دیئے گئے، 6600 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، ڈیم انتظامیہ کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1981.80 فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1982 فٹ ہے، اسی طرح ڈیم میں پانی کی آمد 1709.80 اور اخراج 129.18 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، خانپور ڈیم کے کھولے جانے والے سپل ویز سے 6600 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ سپل ویز کھولنے سے قبل پانی کی گذرگاہوں کی مساجد اور ضلع ہری پور، اٹک اور راولپنڈی کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
 


خبر کا کوڈ: 885927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885927/خانپور-ڈیم-میں-پانی-کی-سطح-خطرناک-حد-تک-بلند-سپل-ویز-کھول-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org