0
Sunday 13 Sep 2020 08:47

سینیٹ کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کامیاب

سینیٹ کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کامیاب
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار محمد خالد بزنجو 38 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار غوث ﷲ 21 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب منعقد ہوئے، جس میں خالد بزنجو کامیاب قرار پائے جبکہ غوث ﷲ دوسرے نمبر پر رہے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر منیر بلوچ کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔ سینیٹ انتخاب کے دوران بلوچستان اسمبلی کے 64 اراکین میں سے 61 اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے جن میں سے 2 ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد قرار پائے گئے، مسلم لیگ نواز کے نواب ثناﷲ زہری بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خان جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے مولوی نور ﷲ نے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین اسمبلی میں سے فضل آغا کی وفات کی وجہ سے 64 اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔ یہ نشست نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد بلوچستان سے خالی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 885954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش