0
Sunday 13 Sep 2020 09:49

اسپیکر قومی اسمبلی ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر اتفاق رائے کیلئے پر امید

اسپیکر قومی اسمبلی ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر اتفاق رائے کیلئے پر امید
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بلز کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے قبل تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس قانون سازی پر آن بورڈ لے گی۔ واہ میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے مجوزہ بلز پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا جو ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو جون 2018ء میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور اسے بلیک لسٹ میں جانے سے بچنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی جانب مالیاتی جرائم کی روک تھام کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اجلاس بلانے سے قبل پارلیمان میں متعدد جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور امید ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سیاست یا پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترامیم حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ رجیم کو مضبوط بنانے کے ٹھوس عزم کو ظاہر کریں گی۔ دوحہ میں جاری افغان امن عمل کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے پاکستان نے ایک اصولی مؤقف اپنایا ہوا ہے جو یہ ہے کہ افغانوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 885958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش