QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ، 28 روز سماعت کے بعد 62 لاپتہ افراد بازیاب

13 Sep 2020 10:13

عدالت عالیہ نے ایک ماہ کے دوران جبری گمشدگیوں سے متعلق 162 درخواستیں بھی نمٹا دیں، لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئی ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو معطل بھی کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نظر اکبر اور جسٹس مبین لاکھو پر مشتمل بینج نے 28 روز کی سماعتوں کے دوران 62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لیے۔ بازیاب ہونے والے افراد کئی ماہ سے لاپتہ تھے، بازیاب ہو کر واپس آنے والے شہریوں کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے، عدالت عالیہ نے ایک ماہ کے دوران جبری گمشدگیوں سے متعلق 162 درخواستیں بھی نمٹا دیں، لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئی ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو معطل بھی کیا گیا۔ عدالت عالیہ کی جانب سے غلط بیانی کرنے اور ناقص تفتیش پر کئی پولیس افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دیا گیا، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کو بھی طلب کیا گیا۔ ایئرپورٹ حملہ کیس کے ملزم ندیم پٹیل کے اغوا کے الزام میں انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے دیگر گمشدہ افراد کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 885962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885962/سندھ-ہائیکورٹ-28-روز-سماعت-کے-بعد-62-لاپتہ-افراد-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org