QR CodeQR Code

حدبندی کمیشن کی بھاجپا کیساتھ خفیہ میٹنگیں قابل قبول نہیں ہیں، غلام احمد میر

13 Sep 2020 10:59

پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ ان خفیہ میٹنگوں میں بی جے پی کے لیڈران سے حدبندی سے متعلق مشورے لئے جاتے ہیں اور بی جے پی اور یو ٹی انتظامیہ حدبندی کمیشن کو استعمال کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے الزام لگایا ہے کہ حدبندی کمیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کے ساتھ خفیہ میٹنگیں کر کے اسمبلی حلقوں کی جوڑ توڑ کا کام انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ’خفیہ میٹنگوں‘ کی وجہ سے حد بندی کمیشن کے کام کاج پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ غلام احمد میر نے این پریس کانفرنس میں بتایا کہ حدبندی کمیشن کے تین بڑے کام ہیں، پہلا حلقوں کی تعداد 83 سے بڑھا کر 90 کرنا، دوسرا پرانے شیڈول کاسٹ حلقوں کو ڈی ریزرو کرنا اور تیسرا آبادی کو دیکھتے ہوئے ایس ٹی حلقے ریزرو کرنا۔

غلام احمد میر نے کہا کہ لیکن بی جے پی اور یو ٹی انتظامیہ حدبندی کمیشن کو استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے ساتھ حدبندی کمیشن کی خفیہ میٹنگوں کا انعقاد ہو رہا ہے، ان خفیہ میٹنگوں میں بی جے پی کے لیڈران سے حدبندی سے متعلق مشورے لئے جاتے ہیں۔ یہ خفیہ میٹنگیں حدبندی کمیشن کے کام کاج پر سوالیہ نشان لگاتی ہیں۔ غلام احمد میر کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگ توقع کر رہے تھے کہ حدبندی کمیشن اپنا کام شفافیت کے ساتھ اور قاعدے و قانون کے مطابق کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پُرزور مانگ ہے کہ حد بندی کمیشن قانون کے مطابق ہی اپنا کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 885966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885966/حدبندی-کمیشن-کی-بھاجپا-کیساتھ-خفیہ-میٹنگیں-قابل-قبول-نہیں-ہیں-غلام-احمد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org