QR CodeQR Code

منڈی بہاوالدین، جلوس کے لائسنسدار ملک علمدار حسین کو شہید کر دیا گیا

13 Sep 2020 10:28

ملک علمدار حسین فجر کی اذان دینے کیلئے مسجد میں جا رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ دو روز قبل سپاہ صحابہ کے ایم پی اے معاویہ اعظم نے جمعہ کو ہیلاں گاوں کا دورہ کیا تھا۔ دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ منڈی بہاوالدین کے علاقے ہیلاں میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے نماز فجر کے وقت فائرنگ کرکے 25 محرم الحرام کے جلوس کے لائسنسدار ملک علمدار حسین کو شہید کر دیا۔ ملک علمدار حسین فجر کی اذان دینے کیلئے مسجد میں جا رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ دو روز قبل سپاہ صحابہ کے ایم پی اے معاویہ اعظم نے جمعہ کو ہیلاں گاوں کا دورہ کیا تھا۔ دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاویہ اعظم کا اچانک ہیلاں کا دورہ اور پھر دو دن بعد جلوس کے لائسنسدار کا قتل سب کچھ عیاں کر رہا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔


خبر کا کوڈ: 885967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885967/منڈی-بہاوالدین-جلوس-کے-لائسنسدار-ملک-علمدار-حسین-کو-شہید-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org