0
Sunday 13 Sep 2020 11:11

کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت گرگئی، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت گرگئی، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت گرگئی، دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور عمارت گر گئی، لیاری کے علاقے کوئلہ گودام کے قریب دو منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، ملبے سے دو افراد کی لاشیں اور دس زخمیوں کو نکال لیا گیا۔ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ورکرز ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں چار روز کے اندر یہ رہائشی عمارت گرنے کا دوسرا واقعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 885972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش