QR CodeQR Code

مذاکرات افغان عوام کیلئے صبحِ نو کی نوید ہیں، شبلی فراز

13 Sep 2020 12:11

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے اس مؤقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلے کا واحد حل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز جنگ کے ستائے ہوئے افغان عوام کیلئے صبحِ نو کی نوید ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے تازہ بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا ہے کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے اس مؤقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلے کا واحد حل ہے۔ شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 20 سال پہلے یہ بات کہی تھی، افغان عوام کی ترقی اورخوش حالی کیلئے دعا گو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 885979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885979/مذاکرات-افغان-عوام-کیلئے-صبح-نو-کی-نوید-ہیں-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org