0
Sunday 13 Sep 2020 12:20

ایل او سی پہ بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے بچی شہید، 4 افراد زخمی

ایل او سی پہ بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے بچی شہید، 4 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے رکھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی شہید اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بارپھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کی شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھارت نے ایل او سی کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گیارہ سالہ بچی شہید، 75 سالہ خاتون اور دو لڑکوں سمیت چار شہری شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے  فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 885980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش