QR CodeQR Code

پاکستانی قوم کی محنت اور دیانت دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنائیگی، یاؤجنگ

پاک چین دوستی مضبوط تعلقات پر استوار ہے، وزیراعظم نے اسے مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اعظم سواتی

13 Sep 2020 12:41

تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میجر (ر) جہانگیر الٰہی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری سرفراز خان ایڈووکیٹ، سینئرز مرد و خواتین وکلاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہاکہ پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط تر ہے، اس کی بہترین مثال کشمیر تنازعہ پر چین کی جانب سے سفارتی سطح پر مکمل حمایت تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس کنٹرول اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی مضبوط تعلقات پر استوار ہے، وزیراعظم عمران خان نے اس دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور سی پیک کے ذریعے ہونی والی ترقی دنیا کے سامنے ہے، جبکہ ملک میں موجود ڈرگ مافیا کی وجہ سے ملک میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود پاکستان دنیا میں منشیات استعمال کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے، اس کی روک تھام کے لئے طور خم بارڈر پر نارکوٹکس چوکی قائم کی گئی ہے، جہاں 4 جوانوں نے بھی شہادت پائی، سپریم کورٹ میں بھی بڑے سمگلرز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، گیارہ ہزار ملین ڈالر منشیات پر خرچ ہو رہے ہیں، بنچ اور بار نے انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سمگلرز کے مقدمات نمٹانے کیلئے پانچ ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیا گیا ہے، انسانیت  کے دشمنوں کو سلاخوں کے پیچھے لائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار میں خواتین وکلاء میں لیب ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میجر (ر) جہانگیر الٰہی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری سرفراز خان ایڈووکیٹ، سینئرز مرد و خواتین وکلاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہاکہ پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط تر ہے، اس کی بہترین مثال کشمیر تنازعہ پر چین کی جانب سے سفارتی سطح پر مکمل حمایت تھی، برادر اسلامی ممالک نے اس معاملے میں لچک دکھائی، اور چین نے سنجیدگی کا کردار نبھایا، انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارہ کے لئے حکومتی سطح پر موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی 2250 بڑے سمگلرز کے مقدمات نمٹانے میں بنچ قائم کیا ہے، وکلاء کی جانب سے بھی منشیات کے سد باب میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہاکہ ہزارہ ایکسپریس وے چین کا گیٹ وے ہے، اس کے ذریعے سنڑل ایشیا اور دنیا میں تجارت ہو رہی ہے، اسی کے پیش نظر چین ہزارہ کے ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہا ہے، ہری پور ایبٹ آباد میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کا پہلا دورہ ہے جس میں انتہائی مسرت حاصل ہوئی، چین پاکستان کے تمام شعبوں میں ترقی کا خواہاں ہیں، انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کے دوسرے فیز کی تکمیل سے تجارت اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونگے اور پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہوگی، اس حوالے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ایبٹ آباد میں چائینز زبان کو سکھانے کی اکیڈمی بھی بنائیں گے، پاکستانی قوم کی محنت اور دیانت دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنائے گی، پاک چائنہ کاریڈور دونوں ممالک کے باہمی مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میجر (ر) جہانگیر الٰہی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی اونچی ہے، لیب ٹاپ کی تقسیم خواتین وکلاء کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرانا ہے، انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے خواتین وکلاء کو لیب ٹاپ فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام وکلا ء کو شامل کیا جائے، تقریب میں خواتین وکلاء رابعہ سلطانہ، ساجدہ مسعود، نورین سلطان، شازیہ جوزف، امبر مقصود، ہما امین سمیت پچاس سے زائد خواتین وکلاء میں وفاقی وزیر نارکاٹکس اعظم خان سواتی اور ہاؤ جنگ، صدر ڈسٹرکٹ بار جہانگیر الہٰی ایڈووکیٹ نے لیب ٹاپ تقسیم کئے، اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر کی جانب سے وفاقی وزیر اعظم خان سواتی اور چائنیز سفیر یاؤجنگ کو خصوصی شیلڈز دی گئیں اور صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون، جنرل سیکرٹری اے یو جے محمد اقبال ساغر، فنانس سیکرٹری دلدار احمد ستی نے چائنیز سفیر اور وفاقی وزیر کو پریس کلب کا خصوصی میگزین بھی دیا۔


خبر کا کوڈ: 885983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885983/پاک-چین-دوستی-مضبوط-تعلقات-پر-استوار-ہے-وزیراعظم-نے-اسے-مزید-مستحکم-کرنے-میں-اہم-کردار-ادا-کیا-اعظم-سواتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org