QR CodeQR Code

سندھ حکومت بتائے بارش کا پانی سڑکوں پر مزید کتنے دن رہے گا؟ خرم شیر زمان

13 Sep 2020 15:28

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرزند زرداری کے مشیر شارع فیصل پر تصویریں بنواتے ہیں، میڈیا سے درخواست ہے اس صورت حال کو ضرور دکھایا جائے، حکومت کا نمائندہ نظر نہیں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش ختم ہوئے 2 ہفتے گزر گئے تاحال پانی موجود ہے، سندھ حکومت بتائے بارش کا پانی سڑکوں پر مزید کتنے دن رہے گا؟۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دفتر کے باہر کی صورت حال بدترین ہے تو شہر کا کیا ہوگا، پہلے تو میئر کراچی کام نہیں کرتے تھے اب تو سندھ حکومت کا نظام آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی ایڈمنسٹریٹر اب سندھ حکومت کے ماتحت ہیں، بتایا جائے یہ پانی اس روڈ پر اور کتنے دن رہے گا، سیوریج کی ابتر صورت حال کھارادر کے علاقے میں بھی ملے گی۔ رہنما پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرزند زرداری کے مشیر شارع فیصل پر تصویریں بنواتے ہیں، میڈیا سے درخواست ہے اس صورت حال کو ضرور دکھایا جائے، حکومت کا نمائندہ نظر نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 885995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885995/سندھ-حکومت-بتائے-بارش-کا-پانی-سڑکوں-پر-مزید-کتنے-دن-رہے-گا-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org