QR CodeQR Code

سرعام پھانسی کا مطالبہ متشدد سوچ کا عکاس ہے، فواد چوہدری

13 Sep 2020 17:20

اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی عضا کاٹ دیں، عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ آتا ہے، لیکن ہمارے وزراء اور پڑھےلکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزراء اور پڑھے لکھے طبقات کا سرعام پھانسی کا مطالبہ  کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی عضا کاٹ دیں، عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ آتا ہے، لیکن ہمارے وزراء اور پڑھےلکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعے پر عوام سمیت حکومتی وزرا میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور متعدد حکومتی شخصیات نے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 886004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886004/سرعام-پھانسی-کا-مطالبہ-متشدد-سوچ-عکاس-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org