0
Sunday 13 Sep 2020 20:38

بھارت میں کورونا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز، 1114 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز، 1114 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے وباء کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وباء کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 1114 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 78 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 94372 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 4754357 تک پہنچ گئی اور اسی عرصے میں اموات کی تعداد 1114 سے بڑھ کر 78586 ہوگئی۔

کرونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 78399 سے بڑھ کر 3702596 ہوگئی۔ شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کیسز کے زیادہ مریض ہونے سے یہ 14859 سے بڑھ کر 973175 ہوگئے ہیں۔ ملک کی صرف 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہی فعال کیسز کم ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تامل ناڈو میں 808 اور بہار میں 794 مریض کم ہوئے ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.47 فیصد، شفایابی کی شرح 77.88 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.65 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 886005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش