0
Sunday 13 Sep 2020 18:08

جی بی الیکشن، پی ٹی آئی ٹکٹوں کا اعلان 20 ستمبر کے بعد ہوگا

جی بی الیکشن، پی ٹی آئی ٹکٹوں کا اعلان 20 ستمبر کے بعد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ جی بی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے ٹکٹوں اعلان 20 ستمبر کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی صدر سید جعفر شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کا معاملہ التوا میں چلا گیا ہے۔ سید جعفر شاہ گزشتہ ایک ہفتہ سے علیل تھے تاہم اب ان کی صحت بہتر ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق غالب امکان یہی ہے کہ 20 سے 26 ستمبر کے درمیان پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے موقع دورہ گلگت بلتستان کی وجہ سے بھی ٹکٹ کا معاملہ التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم رواں ماہ ہی گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ ٹکٹوں کا اعلان وزیر اعظم کے دورے کے بعد ہی کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 886006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش