0
Sunday 13 Sep 2020 19:38

لاہور، تحفظ ناموس رسالت محاذ کی عظمت صحابہؓ و اہلبیتؑ ریلی

لاہور، تحفظ ناموس رسالت محاذ کی عظمت صحابہؓ و اہلبیتؑ ریلی
اسلام ٹائمز۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ سے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی قیادت میں تحفظ ناموس رسالت(ص)، عظمت صحابہؓ و اہلبیتؑ ریلی نکالی گئی۔ ریلی گڑھی شاہو سے ہوتی ہوئی ڈیوس روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مولانا رضائے مصطفیٰ نقشبندی، مولانا محمد علی نقشبندی، شاداب رضا قادری، مفتی انتخاب نوری، مفتی عبدالطیف سیالوی، مفتی حسیب قادری، مفتی عمران، قاری زوار بہادر سمیت مذہبی رہنماوں اور قائدین نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راعب نعیمی کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن عناصر بار بار گستاخی کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات مجروح کر رہے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ گہری نیند میں سوئی ہوئی او آئی سی کو جگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت(ص)، صحابہؓ اور اہلبیتؑ کا بھی مسئلہ بن رہا ہے، مکالمے اور مذاکرات سے امن قائم کرنا ہوگا۔ مولانا محمد علی نقشبندی، شاداب رضا سمیت دیگر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو فوری طور پر رکوایا جائے، ایسے واقعات کے سد باب کیلئے عالمی سطح پر موثر قانون سازی کی جائے۔ اس موقع پر لاہور موٹروے کے واقعہ کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ریلی کے اختتام پر اُمت مسلمہ اور ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 886012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش