QR CodeQR Code

ہمارے عدالتی نظام میں بہت سی کمزوریاں موجود ہیں، مولانا عاصم مخدوم

13 Sep 2020 19:52

کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تسلسل کیساتھ خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات معاشرہ کی بے راہ روی کی نشاندہی ہے، ہمیں اصلاح معاشرہ کیلئے جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں، موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ نے کروڑوں عزت دار خاندانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ کا ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار۔ مولانا عاصم مخدوم کہتے ہیں ہمارے عدالتی نظام میں بہت سی کمزوریاں موجود ہیں، عدالتی نظام میں اصطلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ حکومت جرائم کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آ رہی ہے، وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس میں اعترافی بیان کہ ملزمان فرار ہو گئے ہیں قوم کیساتھ بھونڈا مذاق ہے، زیادتی کے واقعات میں ملوث درندے اگر پولیس جھڑپ میں مارے بھی جائیں تو ان کی نعش کو پھانسی پر لٹکانے کا قانون بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تسلسل کیساتھ خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات معاشرہ کی بے راہ روی کی نشاندہی ہے، ہمیں اصلاح معاشرہ کیلئے جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں، موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ نے کروڑوں عزت دار خاندانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ایسے واقعات کا کسی انسانی معاشرے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، درندگی کے واقعہ میں ملوث انسان نما درندوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 886013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886013/ہمارے-عدالتی-نظام-میں-بہت-سی-کمزوریاں-موجود-ہیں-مولانا-عاصم-مخدوم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org