0
Sunday 13 Sep 2020 01:04
پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بونے والے دشمن کے آلہ کار ہیں

فرقہ وارانہ فضا کا مقصد فلسطین کاز سے توجہ ہٹانا ہے، عارف الجانی

فرقہ وارانہ فضا کا مقصد فلسطین کاز سے توجہ ہٹانا ہے، عارف الجانی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی فرقہ وارانہ فضاء عرب ممالک کے خائن حکمرانوں کے گماشتے پیدا کر رہے ہیں، جس کا مقصد پاکستان کے باشعور لوگوں کو داخلی الجھاو کا شکار کرکے فلسطین کاز سے ہونے والی خیانت سے پردہ پوشی کرانا ہے، پاکستانی ملت جو ہمیشہ ملت فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، یہ ملت یو اے ای اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اٹھائے جانے والے اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف سمجھتی ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ پہلے کسی خوف کی وجہ سے فلسطین کاز سے ہٹے تھے، نہ اب ہٹیں گے۔ ملت تشیع اپنے مراجع عظام کے فتاویٰ پر عمل کرتی ہے، جو لوگ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں، وہ دشمن کے آلہ کار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش