QR CodeQR Code

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملے 2.90 لاکھ سے زیادہ

13 Sep 2020 20:38

حکومتی ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 1060308 لوگ اس وباء کی زد میں آئے ہیں اور ریکارڈ 416 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29531 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وباء سے سب بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 22543 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد اتوار کی رات بڑھ کر 10.60 لاکھ کے پار پہنچ گئی لیکن اس کے ساتھ ہی تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات کا اعداد و شمار 2.90 لاکھ سے زیادہ ہوگیا۔ ریاست میں اس دوران نئے معاملات کے مقابلہ میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی۔

ریاست مہاراشٹر میں اس دوران 11549 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 7.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 1060308 لوگ اس وباء کی زد میں آئے ہیں اور ریکارڈ 416 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29531 ہوگئی ہے۔ ریاست میں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 740061 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 886018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886018/بھارتی-ریاست-مہاراشٹر-میں-کورونا-کے-فعال-معاملے-2-90-لاکھ-سے-زیادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org