2
Sunday 13 Sep 2020 20:39
اوسلو معاہدے کی 28ویں سالگرہ

بعض عرب ممالک کے "اسرائیل دوستی معاہدے" فلسطین کی پیٹھ میں خنجر کے مترادف ہیں، حماس

بعض عرب ممالک کے "اسرائیل دوستی معاہدے" فلسطین کی پیٹھ میں خنجر کے مترادف ہیں، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اوسلو معاہدے کی 28ویں سالگرہ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ طے پانے والے دوستی معاہدے فلسطین کی پیٹھ میں خنجر کے مترادف ہیں۔ حماس نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے اندر تمام فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کانفرنس میں "صدی کی ڈیل" سے مقابلے کی خاطر تمام مزاحمتی کوششوں میں اتحاد لانے کے فیصلے کو سراہا۔

حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں شہر قدس کے فلسطینی حکومت کے مستقل دارالحکومت ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جیسا کہ اوسلو معاہدہ فلسطینی بے گھروں کے اپنی سرزمینوں پر واپسی کے حق کو مٹانے میں کامیاب نہیں ہو پایا، اسی طرح مسئلۂ فلسطین کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں بھی ناکام رہیں گی۔ حماس نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ جامع مزاحمتی پروگرام ہی غاصب صیہونی رژیم اور اس کی گھناؤنی سازشوں کو شکست دینے اور فلسطین و فلسطینی مقدس مقامات کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 886019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش