?>?> وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک - اسلام ٹائمز
0
Sunday 13 Sep 2020 21:00

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کئی دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران اہم دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ احسان سنڑے دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس کے علاوہ وہ ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔ احسان سنڑے حال ہی میں شکتو کے علاقے میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، ان حملوں میں لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح سمیت پاک فوج کے کئی جوان شہید ہوئے تھے، احسان سنڑے سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔
خبر کا کوڈ : 886021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش