QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کیساتھ عرب ممالک کی دوستی مہم

عراق و غاصب صیہونی رژیم کے درمیان کبھی دوستانہ تعلقات استوار نہیں ہونگے، سید عمار الحکیم

13 Sep 2020 21:03

عراقی سیاسی پارٹی "حکمۃ الوطنی" اور "عراقیون" پارلیمانی اتحاد کے سربراہ نے اپنی گفتگو میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور غاصب صیہونی رژیم کے درمیان کبھی دوستانہ تعلقات استوار ہونگے اور نہ ہی مسئلۂ فلسطین کو تباہ کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سیاسی پارٹی "حکمۃ الوطنی" اور "عراقیون" پارلیمانی اتحاد کے سربراہ سید عمار الحکیم نے سول سوسائٹی کی معروف شخصیات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عراق اور غاصب صیہونی رژیم کے درمیان کبھی دوستانہ تعلقات استوار نہیں ہوں گے۔ سید عمار الحکیم نے مسئلۂ فلسطین کے خلاف ہونے والی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ (دشمن کی خواہش کے مطابق) مسئلۂ فلسطین کو کبھی تباہ نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان دوستی معاہدے کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ آج ایک تاریخی پیشرفت حاصل ہوئی ہے! ہمارے دو عظیم دوست اسرائیل اور بحرینی بادشاہت نے 1 ماہ کے اندر اندر اپنے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین گزشتہ 1 ماہ کے دوران غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے والا دوسرا عرب ملک بن گیا ہے جبکہ 1 ماہ قبل بھی امریکہ ہی کی جانب سے متحدہ عرب امارات و اسرائیل کے درمیان طے پانے والے دوستی معاہدے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 886023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886023/عراق-غاصب-صیہونی-رژیم-کے-درمیان-کبھی-دوستانہ-تعلقات-استوار-نہیں-ہونگے-سید-عمار-الحکیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org