0
Sunday 13 Sep 2020 22:28

اسلام آباد میں جج اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر میں ہاتھا پائی

اسلام آباد میں جج اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر میں ہاتھا پائی
اسلام ٹائمز۔ ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس چوہدری خرم کو اپنے ہمراہ تھانے لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں KA 004 اور AOB992 کی نمبر پلیٹ والی 2 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے درمیان کراسنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ KA 004 کی نمبر پلیٹ والی گاڑی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم چلارہے تھے جبکہ دوسری گاڑی AOB992 کو ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر ڈرائیو کر رہے تھے۔ دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر دونوں گاڑیاں پہنچیں تو چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج کو تھپڑ مارے جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اپنے ہمراہ چوہدری خرم کو پولیس اسٹیشن لے گئے۔
خبر کا کوڈ : 886029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش