QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے دوحہ میں افغان امن مذاکرات کو خوش آئند قرار دیدیا

13 Sep 2020 23:56

اپنے ایک بیان میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فریقین کو اخلاص و سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تاکہ افغانستان میں ایک وسیع البنیاد اسلامی حکومت کا قیام کا خواب شرمندہ تعمیر ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے دوحہ میں تاریخی افغان امن مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات افغانستان میں دائمی امن لانے کی جانب پیش قدمی کی علامت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ پاکستان و افغانستان کا امن و ترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، افغانستان ہمارا برادر اسلامی و پڑوسی ملک ہے، افغانستان میں امن و خوشحالی ہوگی، تو اس کے اثرات پاکستان پر بھی اچھے مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن مذاکرات ملکی خوشحالی اور قیام امن کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوں گے، ثابت ہوگیا کہ طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، پوری دنیا کی نظریں ان مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں، افغانستان امریکی جارحیت اور خانہ جنگی کی وجہ سے بڑے عرصے سے عدم استحکام کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقابل شکست افغان طالبان کا ملک و قوم کی خاطر قیام امن کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی جارحیت کے باعث طالبان کو ایک طویل و صبر آزما جنگ لڑنا پڑی، جو انہوں نے بڑی بے جگری کے ساتھ لڑی اور کامیاب رہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فریقین کو اخلاص و سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تاکہ افغانستان میں ایک وسیع البنیاد اسلامی حکومت کا قیام کا خواب شرمندہ تعمیر ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 886050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886050/جماعت-اسلامی-نے-دوحہ-میں-افغان-امن-مذاکرات-کو-خوش-آئند-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org